Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خراب کارکردگی والا ملازم برداشت نہیں تو قوم نالائق وزیراعظم کو کیوں جھیلے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 02:34pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت کوخراب کارکردگی والا ملازم برداشت نہیں تو قوم ایک نالائق وزیراعظم کو کیوں جھیلے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ریڈیوپاکستان کےملازمین کی برطرفی پراظہارمذمت کرتے ہوئے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے749خاندانوں کےچولہے بجھادیئے ،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر چکا،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے کم نہیں، آئے روز چھانٹیاں کرتی رہتی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایسے مشکل حالات میں ملازمین کونوکریوں سےنکالنےوالےآئی ایم ایف کےوفادارہیں،نااہل حکمران عوام کے ذریعہ معاش کیلئےسونامی بن کر آئے ہیں،مثالیں ریاستِ مدینا کی لیکن ان کے کام مسولینی اور ہٹلرسے بھی بدتر ہیں،جب سےسلیکٹڈحکومت آئی ہے عوام اچھی خبرسننےکو ترس گئی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو توشہری سہم جاتےہیں،وزیراعظم نوٹس لے توملک میں خوف کی لہر دوڑجاتی ہے ،زبان زدِ عام ہے، کابینہ کا کام فقط بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھانا اور بیروزگار کرنا ہے،اگرحکومت کوخراب کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں،توقوم ایک نالائق وزیر اعظم کو کیوں جھیلے،کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت خراب ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کے جلد گھر جانے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں کےگھرجانےکا وقت قریب ہے،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت بلاجواز برطرف کئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے،تمام برطرف ملازمین کوفورابحال کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div