Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی،7ڈاکو ہلاک،اسلحہ برآمد

لاڑکانہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ڈاکو ہلاک کردیئے جبکہ...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 01:26pm

لاڑکانہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ڈاکو ہلاک کردیئے جبکہ ڈاکوؤں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کی،جہاں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے۔

پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی اقبال ناریجو اور پٹھان ناریجو کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو اقبال ناریجو اور پٹھان ناریجو پر 10-10 لاکھ روپئے انعام مقرر تھا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق کارروائی کے دوران مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے جدید اسلحہ جن میں راکیٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز سمیت دیگر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیاجبکہ پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

گزشتہ روزبھی کچے کے علاقے میں پولیس نے کا مسلحہ ملزمان کخلا ف کارروائی کی تھی اور مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div