Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی بیٹی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی...
شائع 22 اکتوبر 2020 01:34pm

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی فیملی کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ،نیب نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفتشی آفسر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کردیئے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی بیٹی کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

عدالت نے رابعہ عمران کی منی لانڈرنگ کیس میں متعدد بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں ،عدالت نے عدم پیشی پر رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

عدالت کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادی ملک سے باہر فرار ہو چکی ہیں ،اس لئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div