وفاق سندھ کو اسکا حق نہیں دے رہا، سعید غنی
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی گیس کے لئے آواز...
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی گیس کے لئے آواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن وفاق مصلحتوں کی آڑ میں سندھ کو اس کا حق نہیں دے رہا۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا سالانہ عشائیہ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔
مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ صنعتیں چلیں گی تو ملک چلے گا، صوبے کی گیس پر پہلا حق سندھ کا حق ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس کے ایشو کو ہر صورت حل کرایا جائے۔
تقریب سے خطاب میں صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنے کردار ادا کرے۔
تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سابق صدر کاٹی عمر ریحان سمیت دیگر کو ان کی بہترین خدمات پر گولڈ میڈلزدیئے گئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔