Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 326,216 ہوگئی، 6,715افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 23 اکتوبر 2020 09:18am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد326,216ہوگئی جبکہ6,715افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 736نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ26ہزار 216ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 23اکتوبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید460نئے مریض سامنے آئے جبکہ12 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں146،اسلام آباد میں 140،خیبرپختونخوا میں 76،آزاد کشمیر میں 49، بلوچستان میں 29 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 20کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں06،اسلام آباد میں 4،خیبرپختونخوااور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ42ہزار917 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 253افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار886،اسلام آباد میں18ہزار578،بلوچستان میں15ہزار767 ،گلگت بلتستان میں4127اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3688کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید13مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6715ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2591افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2329،خیبرپختونخوا میں 1267،اسلام آباد میں205،بلوچستان میں148اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث85 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار855 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے586 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے510افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ09ہزار646مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران27ہزار050کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے736افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 42لاکھ04ہزار320افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div