Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :رانا ثناءاللہ اورکیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس...
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2020 12:13pm

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 26اکتوبر تک توسیع کردی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر 31ملزمان کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین توڑنا رواج اور دروازے توڑنا مزاج بن چکا ہے، کراچی واقع کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف تحقیقات کا حکم دیں۔

کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ 2018کا الیکشن چوری ہوا جسے وہ نہیں مانتے، ماضی میں آئین ٹوٹتے رہے مگر اسے کسی نے تسلیم نہیں کیا،عمران خان اس ملک کے وزیراعظم نہیں صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div