Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حکومت نواز شریف پر مقدمات بناکر اپنا منہ کالا کر رہی ہے،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نواز...
شائع 23 اکتوبر 2020 11:53am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف پر مقدمات بنا کر اپنا منہ کالا کر رہی ہے، نواز شریف کے بغیر پاکستان اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہوگیا، بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ناکام ہوگئی،نواز شریف ابھی پاکستان نہیں آئے لیکن پھر بھی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز چیرنگ کراس مال روڈ پر بلوچستان کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچیں،جہاں انہوں نے بلوچ طلباء سے ان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے بلوچستان کےطلبہ کا کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ مختلف صوبے کےطلبہ کاکوٹہ ختم کرناافسوسناک ہے، طلبہ سڑکوں پر ہیں، نااہل حکومت کو شرم آنی چاہیئے ،پنجاب نہیں اصل میں بلوچستان بڑا بھائی ہے ،طلبہ کا کوٹہ اور اسکالرشپ بحال ہونا چاہیئے،بلوچ طلبہ صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انیںا تعلیم کا حق بھی نہیں دے رہی یہ مجرمانہ عمل ہے،حکومت کو شرم آنی چاہیئے اور انیںو حقوق دیں۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ کوئی حکومتی نمائندہ احتجاجی طلبہ کی دادرسی کیلئےنہیں آیا،شہبازشریف نے بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ دیئےتھے،موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے،وزیراعظم بچوں کےمستقبل کے بارےمیں سوچیں،ان طلبہ کا تعلق ن لیگ سے نہیں جوان پر ظلم ہورہاہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب شہباز شریف اور پاکستان نواز شریف کے بغیر لاوارث ہے، بھائی سے بھائی کولڑانےکی کوشش کی گئی،بھائی کا ساتھ دینےپر شہبازشریف کو جیل بھیجاگیا،میاں صاحب یہاں نہ ہوکر بھی سب سےزیادہ یہاں موجودہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بڑوں کی لڑائی میں عمران خان کہیں نہیں،نوازشریف نے کہا کہ عمران خان ہمارا ہدف نہیں،نوازشریف نے کہا کہ عمران خان ایک مہرہ ہے،قوم کوبتادیاکہ ریاست کےاوپرریاست کیاہوتی ہے،کراچی میں جو ان کے ساتھ ہوا، پاکستان کی بیٹی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا،حکومت نواز شریف پر مقدمات بنا کر اپنا منہ کالا کر رہی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ادویات مہنگی ہوگئی،لوگوں کا مرنابھی مشکل ہوگیا،جلدیابدیرعاصم سلیم باجوہ کوعدالت میں پیش ہوناہوگا،3بارکاوزیراعظم عدالت میں پیش ہوتا ہے توعاصم باجوہ کیوں نہیں ،آپ نےچھوٹی سی ملازمت پر اربوں کی جائیدادکیسےبنائی،جتنےکیس بنتےہیں بنالیں،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی انکوائری ہونی چاہیئے،قوم کو پتاہوناچاہیئے اس روزکیاہواتھا،انکوائری رپورٹ عوام کےسامنے آئی چاہیئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 3روز سے بنی گالا میں چھپ کربیٹھےہیں،میاں صاحب مخالفین کے سروں پرسوارہیں،آپ کےپاس مریم نواز کا وارنٹ نہیں تھا،میرےکمرےکادروازہ توڑکرکیوں داخل ہوئے،یہ جعلی حکومت پربھی حملہ ہے،ان کو اس معاملے کا علم ہی نہیں تھا،آپ نے چادر اور چاردیواری پر حملہ کیا،ایک ایک چیزسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شایدحکومت جنوری سے پہلے ہی چلی جائے،جمہوریت میں نوٹس حکومت یا عدلیہ لیتی ہیں کوئی اور نہیں،حکومت اورعدلیہ کےعلاوہ کسی کونوٹس نہیں لینا چاہیئے،کسی اور سے نوٹس لینے کی اپیل بھی نہیں کرنی چاہیئے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر انہیں اختلاف تھا مگر پارٹی ڈسپلن میں خاموش رہی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طلبہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت پنجاب کی دیگر جامعات سے کوٹہ ختمر ہونے پر گذشتہ ایک دن سے دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div