Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

محکمہ موسمیات کی نومبر میں بھی موسم خشک اوربارش نہ ہونےکی پیشگوئی

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں...
شائع 23 اکتوبر 2020 12:14pm

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں رات کے وقت سرد ہونے لگا، نومبر میں بھی موسم خشک اور بارش نہ ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے رواں سال اسموگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے ۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا، شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے 2سے 3ہفتوں کے دوران موسم خشک رہنے اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی آزاد کشمیر کے علاقہ لہیہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، قلات منفی03 اور سکردو میں01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائریکٹ میٹ ڈاکٹر خالد ملک کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں ابھی موسم ایسا ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال اسموگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے،اسموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد زیادہ متاثرہ ہو سکتے ہیں، جس کے باعث سانس لینے میں دشواتی اور حد نظر بھی کم ہو جاتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div