Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا

اسلام آباد:اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ...
شائع 23 اکتوبر 2020 01:37pm

اسلام آباد:اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا جبکہ ایون میں ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پراسپیکر کو اجلاس پیر تک ملتوی کرنا پڑا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

پیپلزپارٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ کچھ دنوں سے جس طرح ایوان چلایا جا رہا ہے وہ مناسب نہیں، ایسے ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔

مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جس انداز سے ایوان میں احتجاج کر رہی ہے وہ بھی پارلیمانی انداز نہیں ، اسپیکرکی جانب سے جو بھی اجلاس بلایا جاتا ہے اس میں اپوزیشن شرکت نہیں کرتی ،قومی سلامتی کمیٹی اورہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ ایوان کے قوائد و ضوابط کا خیال رکھنا چاہیئے۔

اجلاس کے دوران شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندی کر دی، ایوان میں کورم پورا نہ نکلنے پر اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام 5بجے تک ملتوی کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div