Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ : اقلیتی کمیشن سے عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ میں طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اقلیتی کمیشن سے عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ...
شائع 23 اکتوبر 2020 01:44pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اقلیتی کمیشن سے عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی جبکہ وزارت مذہبی امور اور وزارت تعلیم کو اقلیتی کمیشن سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے اقلیتی کمیشن سے عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور وزارت تعلیم کو اقلیتی کمشنن سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو بھی اقلیتی کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div