Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائر نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ایگزٹ...
شائع 23 اکتوبر 2020 03:16pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نےمسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2رکنی بینچ 27اکتوبرکوکیس کی سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت فریقن کو نوٹس جاری کر دیئے۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جوہائیکورٹ کے حکم پرای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بعد نیب نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب لاہورکے مطابق شہبازشریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے،شہبازشریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اورمنی چینجرزکے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div