Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سولہ لاکھ افراد کو آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 لاکھ سے زائد افراد کو 30...
شائع 23 اکتوبر 2020 07:26pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 لاکھ سے زائد افراد کو 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے صوبہ بھر کی بلند و بانگ عمارتوں، پلازوں، شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن کی ہدایت، حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے نقصانات کے ازالے کے لئے حتمی پلان طلب کرلیا اور 12 ربیع الاول مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب روزگار سکیم کے حوالے سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ 16 لاکھ افراد میں 30 ارب کے قرضے انتہائی کم شرح پردیئے جائیں گے تاہم یہ قرضے 20 سے 50 سال تک کے مرد، خواتین اور خواجہ سراء اور خصوصی افراد حاصل کرسکیں گے، جبکہ عام افراد کے علاوہ چھوٹے کاروباری افراد کو بھی قرضے مل سکیں گے جس سے کاٹیج انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلی نے بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بلڈنگ کی انتظامیہ فائر فائٹنگ کے لئے عمارتوں میں اپنا سسٹم لگانے کی ذمہ دار ہوں گی۔

وزیر اعلی نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے تاجروں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے میکانزم تین روز میں تشکیل دینے کی ہدایت کردی. وزیراعلی نے 12 ربیع الاول کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں سیرت کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div