Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

نواز شریف کو وطن واپس بھیجنے کی درخواست

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ سے درخواست کی ہے...
شائع 23 اکتوبر 2020 07:29pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ سے درخواست کی ہے وہ نوازشریف کوواپس وطن بھجیں ۔ بھارت پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنا چاہتا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کو پاکستانی کی کوششوں کا مثبت جواب دینا چائیے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کا قانون نہیں ۔ برطانیہ سے درخواست کی ہے وہ نوازشریف کو واپس وطن بھجیں ۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کلبھوشن کے معاملے پر بھی سیاست کررہی ۔ بھارت عالمی عدالت انصاف گیا لیکن ناکام رہا پاکستان نے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا اورکلبھوشن کے لئے بھارت کو قونصلر رسائی دی۔ بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی واقعہ پر تحقیقات جاری ہیں ۔ وزیراعلی سندھ کی نیوزکانفرس اوراسمبلی خطاب میں تضادات ہیں ۔ بلاول دباؤ میں نظرآئے ۔ انتظارکریں ، حقائق سامنے آجائیں گے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر قانونی سازی کرچکے ہیں ۔ ایف اے ٹی ایف کوپاکستانی کی کوششوں کا مثبت جواب دینا چائیے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیوں پر تشویش ہے وہاں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات پر اتفاق کے لئے کوشاں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div