Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

این آر او کی ضرورت اب عمران خان کو ہے، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی...
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2020 11:48am

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این آر او کی ضرورت اب عمران خان کو ہے، عمران خان صرف اپنا قد اونچا کرنے کیلئے بار بار نواز شریف کا نام لیتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو پتا ہونا چاہئے کہ لندن میں بڑھکیں نہیں چلتیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کو لندن سے پاکستان لانے سے قبل ایم کیو ایم کے قائد کو واپس لانا کا کہا تھا مگر ایسا نہیں ہو سکا، جس انسان کو پتہ نہ ہو کہ پریشر میں کس طرح کام کرنا ہے تو وہ ایسی ہی باتیں کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کوئٹہ جلسے میں تقریر کریں گے۔ حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے، چھوٹے لوگ قد بڑھانے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں، این آر او کی اب وزیراعظم عمران خان کو ضرورت ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کمرے پر حملے اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے حکومت نے بہت بدنامی کمائی ہے، کراچی واقع پر تحقیقات کرنے کا حق سندھ حکومت کو ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div