Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی میاں جلیل احمد شرقپوری سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قوم...
شائع 24 اکتوبر 2020 11:52am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کے عوام باشعور کرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے، لیکن اب اراکین اسمبلی کو عزت و احترام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div