Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

محمد صفدر کی گرفتاری کی تمام فلم ان کے کیمرہ مین نے شوٹ کی، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ محمد صفدر کی...
شائع 24 اکتوبر 2020 01:16pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ محمد صفدر کی گرفتاری کی تمام فلم ان کے کیمرہ مین نے شوٹ کی، انکی گرفتاری پر انڈین میڈیا نے فائدہ اٹھایا اور بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں، منہ بولے بھائی نے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا، ن لیگ کا سودا صرف اپنی کرپشن بچانا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ 40 سال سے 2 ٹبر سیاست میں آگئے، ان 2 خاندانوں کو جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہیئے، یہ چاہتے ہیں ان کی ہر بات کا یقین کیا جائے، ن لیگ 3 افراد کی وجہ سے متاثر ہوئی، ن لیگ کی صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہیں، والد کی تیمارداری کیلئے مریم نواز نے رحم کی بھیک نہیں مانگی ؟ والد کی تیمارداری کا کہہ کر مریم نواز آج جیل سے باہر ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا پہلے ویڈیو کو لندن پھر پاکستان میں چلوایا گیا، انہوں نے اپنے کیمرہ مین سے ویڈیو بنوائی اور کہا وائرل کر دو، کیمرہ مین نے کمرے سے لے کر باہر تک کیپٹن (ر) صفدر کی ویڈیو بنائی، کیمرہ مین نے پولیس افسر اور کیپٹن (ر) صفدر کو ہر جگہ فوکس کیا، کیپٹن (ر) صفدر کو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جاسکتا تھا، پیپلز پارٹی کے کہنے پر سندھ پولیس افسران نے چھٹی کی درخواستیں دیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا ن لیگ کی ترجمان دوسروں کو کرائے کے ترجمان کہتی ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتی خود کہاں سے اور کیسے آئیں، نواز شریف اپنے اداروں کیخلاف باہر بیٹھ کر بولتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div