پی ڈی ایم کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر
پی ڈی ایم کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ حکومت کے خلاف تیسری اننگز کھیلنے کیلیے کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پرعزم ہے۔لیگی رہنما مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں۔ جہاں انہوں نے حکومت کے خلاف جنگ کا بگل بجادیا۔ اور کہا اب حکومت کے دن گنے جاچکے۔ عمران خان پانچ سال تو کیا دوہزار بیس کا سال بھی پورا نہیں کریں گے۔
حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوچیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ میں پڑاؤ ڈال لیا، مریم نواز۔ جاتی امرا سے کوئٹہ کیلیے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں۔
میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر خوب بھڑکیں کوئٹہ آمد پر مریم نواز کے استقبال کیلیے ن لیگ بلوچستان کی قیادت پہنچی روایتی چادر پہنائی۔ لیگی نائب صدر سے قادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں کراچی واقعے کی داستان سنائی ،نائب صدر ن لیگ نے کوئٹہ میں ورکرزکنونشن سے بھی خطاب کیا کارکنوں سے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد بھی لیا اور کہا۔ حکومت کے دن اب گنے جاچکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا جلسے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، کیا تھریٹ کے ڈر سے جلسہ ہی نہ کریں؟
عمران خان کی باتوں سے لگ رہا ہے۔ وہ گھبرائے ہوئے ہیں
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔