مریم کا”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ”لندن جانے دو“کی دہائی ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز...
شائع 25 اکتوبر 2020 12:21pm

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل”لندن جانے دو“کی دہائی ہے، بیگم صفدر اعوان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاست کو بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے دور رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دے رہے ہیں، کراچی جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنا اور آج جلسے سے غیر حاضری بلاول زرداری کی سیاسی سمجھداری ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بیگم صفدراعوان کا "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ دراصل "مجھے لندن جانے دو" کی دہائی ہے، بیگم صفدر اعوان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے،اپوزیشن چاہے کے ٹو پر چڑھے یا برج خلیفہ پر، این آر او اور کرپشن پر رعایت نہیں ملے گی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہونے جا رہی ہے، غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم "بھان متی کا کنبہ" کی عملی تصویر ہے، اختلاف کا عالم یہ ہے کہ بلاول زرداری نے جلسے سے زیادہ گلگت بلتستان الیکشن کو زیادہ اہمیت دی۔