کوروناکیسز میں اضافہ:اسلام آباد میں مزید9 تعلیمی ادارے سیل
اسلام آباد:کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد میں مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز 9تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیاجبکہ اس وقت مجموعی طور پر 10رہائشی گالیاں اور 5سب سیکٹرز سیل ہیں۔
حکومت عوام سے درخواست کررہی ہے شہری ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں،احتیاطی تدابیر نہ اپنانے سے کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیل جائے گا ۔
جہلم میں7اساتذہ اور8طلباء کورونا کا شکار،13تعلیمی ادارے 5روز کیلئے بند
دوسری جانب جہلم میں بھی کورونا وائرس کے وارجاری ہیں،7اساتذہ اور8طلباء وائرس کا شکار ہوگئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق،جہلم میں کوروناکی دوسری لہر سےمتاثرہ افرادکی تعداد38ہوگئی، انتظامیہ نے 13تعلیمی ادارے 5روز کیلئے بند کردیئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔