کوروناکیسزمیں اضافہ:پنجاب کے 4 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب کے 4اضلاع میں لاک ڈاؤن...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 11:41am

لاہور:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب کے 4اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 4اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

متاثرہ علاقے میں کہیں نہ تو پولیس تعینات کی گئی ، نہ ہی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

لاہور میں 17مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس اور سرکاری و نجی دفاتر بندکردیئے گئے۔

پشاور میں مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ اڈے سمیت ایک ہزار سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں ۔

کراچی میں ایک اور سرکاری اسکول بند کردیا گیا جبکہ اسٹاف اور طلبا کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔