پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 348,184 ہوگئی، 7,021افرادجاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد348,184ہوگئی جبکہ 7,021 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,708نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ48ہزار184ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 11 نومبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید1190نئے مریض سامنے آئے جبکہ 18ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں502، اسلام آبادمیں 322،خیبرپختونخوا میں 226،آزاد کشمیر میں 81،بلوچستان میں 43 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 09،خیبر پختونخوا میں 4 ،اسلام آباد میں 3 اور آزاد کشمیر میں 2مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ51ہزار352ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ07ہزار 831افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں41ہزار069،اسلام آباد میں22ہزار432،بلوچستان میں16ہزار195 ،گلگت بلتستان میں4394اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4911کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید21مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7021ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2690افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2429،خیبرپختونخوا میں 1294،اسلام آباد میں247،بلوچستان میں154اور گلگت بلتستان میں 93اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث114 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ21ہزار098 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 1,109مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے634افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ20ہزار065مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار989کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1708افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 47لاکھ73ہزار496افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔