وزیراعلیٰ پنجاب کی گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گرین الیکٹرک...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 11:56am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،جس میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں اسموگ کے مستقل سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے مختلف آپشنز پر غورکیاگیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی ہوگی،ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور اسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔