اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کے مالی گوشواروں میں تضادکاکیس نمٹادیاگیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی اور ایم کیو ایم...
شائع 11 نومبر 2020 12:27pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی اور ایم کیو ایم کے رہنما ءخالد مقبول صدیقی کے مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی نے مالی گوشواروں میں تضاد کا معاملہ پولٹیکل فناس ونگ سے حل کر لیا جس کے بعد دونوں کے مالی گوشواروں کا تضاد کیس نمٹا دیا گیا۔