پارٹی عہدوں میں تضاد:آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیاگیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیااورآل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے 3رکنی بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ آرٹیکل (4)215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ ن کو انتخابی نشان کیلئے نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی،پارٹی عہدیداروں کی فہرست بھی فراہم نہیں کی گئی،انٹراپارٹی انتخابات کے بعد پارٹی سربراہ نے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کراناتھا،پارٹی کے سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔