شیخ رشید کی سیاسی پیش گوئیاں غیرسنجیدہ قرار

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے شیخ رشید کی سیاسی پیش...
شائع 11 نومبر 2020 07:25pm

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے شیخ رشید کی سیاسی پیش گوئیوں کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔

لاہورچیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ ملکی اقتصادیات کے اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ کووڈ سے متاثرہ معیشت کو بحال کرنے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

شیخ رشید کی سیاسی پیش گوئیوں بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کرتے رہتے ہیں اور لوگ پسند بھی کرتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور چینی کی درآمد سے بہت جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستی اشیائے صرف فراہم کی جارہی ہے۔

قاسم سوری کاکہناتھا کہ ملک میں طلب کے مقابلے میں گیس کی رسد بہت کم ہے۔ مہنگی آر ایل این جی کے معاہدے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔