پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں نے بریت کی درخواستیں دائرکردیں

اسلام آباد:پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف...
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2020 02:01pm

اسلام آباد:پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماؤں نے بریت کی درخواستیں دائرکر دیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج راجہ جواد عباس نے کی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں جہانگیر خان ترین، شاہ محمود قریشی، راجہ خرم شہزاد ، اسد عمر، شفقت محمود ،اعجاز احمد چوہدری سیف اللہ سرور، شوکت علی نے بریت کی درخواستیں دائرکردیں ۔

پرویزخٹک ،علیم خان، راجہ خرم نواز کی بریت کی درخواستیں پہلےسے دائر ہیں، سماعت کے دوران ماحول اس وقت دلچسپ ہو گیا جب علیم خان کی جانب سےعبد اللہ بابر اعوان اورانتظار حسین نے 2الگ الگ درخواستیں دائرکر دیں۔

جج راجہ جواد عباس نے وکلا ءسے کہاکہ آپس میں طےکر لیں کہ علیم خان کا وکیل کون ہے؟ورنہ علیم خان عدالت کو خود بتائیں کہ ان کا وکیل کون ہے؟۔

عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت سے متعلقہ ایف آئی آر پر بھی سماعت ہوئی تاہم ملزمان پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت اس کیس میں عمران خان کو بری کر چکی ہے۔