الیکشن کمیشن:اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 2گاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100تولہ سونا تحفہ ملا جبکہ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں 3کروڑ مالیت کے 2پلاٹ بھی ہیں۔
ا سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ،ان کے اکاؤنٹ میں6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے 15لاکھ روپے کا اسلحہ ظاہرکیا ۔
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں،ان کےپاس980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3گاڑیاں ہیں ۔
سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے ،انہوں نے بھی سعید غنی نے 100تولہ سونا ظاہرکیا۔
سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے جبکہ ناصرحسین شاہ کے پاس 477 تولے سونا ہے۔ سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28لاکھ روپے ، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کے پاس33 کروڑ 40لاکھ روپے جبکہ حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔