بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید،3زخمی

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال سے...
شائع 13 نومبر 2020 09:22am

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال سے ایک شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے،پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےایل او سی کے کھانجراوررکھ چکڑی سیکٹروں پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج نے تاری بانڈ اورسماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹس اور مارٹرز سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ 2خواتین سمیت 3شہری زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا ۔