جج ویڈیوکیس:ناصربٹ،میاں سلیم خطرناک دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
اسلام آباد:جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ آگیا،ناصر بٹ اور...
اسلام آباد:جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ آگیا،ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا نام مطلوب خطرناک دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کا نام ایف آئی اے نے اپنی انتہائی خطرناک مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک میں شامل کیا ۔
فہرست ایف آئی اے کی انسداد دہشتگردی کی ونگ نے مرتب کی ہےدستاویزات کے مطابق ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ،دونوں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں مطلوب ہیں ۔
فہرست میں مزید28 مطلوب دہشتگردوں کو شامل کیا گیا ہے ،دونوں ملزمان پر بلیک میلنگ کا الزام ہے جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت ایف آئی اے کی دہشت گردی کے دفعات لگانے کی درخواست خارج کر چکی ہے ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔