چیئرمین این ڈی ایم اورسابق وزیراعظم سمیت کئی سیاستدان کورونا سے متاثر

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہرجان لیوا ثابت ہو رہی ہے ،...
شائع 13 نومبر 2020 11:29am

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہرجان لیوا ثابت ہو رہی ہے ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، قمر الزمان کائرہ اور کپٹن (ر)صفدر سمیت کئی سیاستدان کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے، احتیاط ترک کرنے کا انجام خطرناک ثابت ہونے لگا،ملاقاتوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جس کا نتیجہ پازیٹیو آیا ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھرمیں آئیسولیٹ کرلیا ، 2ٹیسٹ کروائے دونوں پازیٹیو آئے ۔

سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی کورنا سے متاثر ہو گئے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے والے قمرالزمان کائرہ اورکپٹن صفدربھی آئسولیشن میں ہیں ، وزیر پنجاب صمصام بخاری بھی کورونا وباء کا شکار ہیں ، شہری مشورہ دینے کے ساتھ سیاستدانوں کو تنبہ بھی کررہے ہیں۔

پہلی لہر میں اضافہ بھی احتیاط نہ کرنے کے باعث ہوا ، دوسری لہر بھی ایس او پیز ترک کرنے کے باعث خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔