پنجاب کے4اضلاع میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور:پنجاب کے 4اضلاع میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاسمارٹ...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 11:58am

لاہور:پنجاب کے 4اضلاع میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے،3روزسے سیل علاقوں میں نقل وحرکت محدود ہے،جس سے علاقہ مکین شدیدپریشان ہیں۔

پنجاب کے 4اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، بڑھتے کورونا مریضوں نے علاقوں کو سیل کروادیا،لاہور کے 11ہاٹ سپاٹ علاقوں کو بیریئرز لگا کربند کردیا گیا،جس سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہری کہتے ہیں مریض نہ جانے کہاں ہیں مگر علاقہ کی بندش نے سب کام خراب کررکھے ہیں۔

سیل علاقوں میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار کہتے ہیں روزانہ بحث ہوتی ہے لیکن شہری ماسک پہننے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

شہر کے بیشتر پوش علاقوں میں لگا اسمارٹ لاک ڈاؤن 19نومبر تک جاری رہے گا۔