کورونا: تعلیمی اداروں میں تلاتم بپا، 3 ٹیچرز اور4طالبات متاثر
کورونا نےتعلیمی اداروں میں بھی تلاتم بپا کردیا۔ مردان میں...
کورونا نےتعلیمی اداروں میں بھی تلاتم بپا کردیا۔ مردان میں گورنمنٹ گرلزکالج شیخ ملتون کی 3ٹیچرزاور4 طالبات وائرس سےمتاثر ہوئیں۔
کیسز پر کالج کو 10دن کیلیے بند کردیا ۔پرائمری اسکول ریحان آباد کاٹلنگ کوبھی کیسز سامنے آنے پرسیل کردیا گیا۔
بگڑتی صورتحال پر پیر کو وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی گئی۔
موسم سرما کی تعطیلات وقت سے پہلے اور طویل کرنے پر غور ہوگا۔ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ لاہور کےگیارہ، گوجرانوالہ کے چھ، خانیوال کے دو اور ملتان کے مزید علاقوں میں پابندیاں لگادی گئیں۔
خراب صورتحال کے باوجود ملک بھر میں ایس او پیزپرعملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی عوام کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔