بے احتیاطی نے کورونا وائرس کی اسپیڈ بڑھادی
وہی ہواجس کا ڈر تھا۔ بے احتیاطی نے کورونا وائرس کی اسپیڈ بڑھادی۔ پاکستان میں کورونا کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایک دن میں 2 ہزار 304 افراد خطرناک کورونا وائرس کا شکار ہوئے، اموات میں بھی اضافہ دیکھا گیا، مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
پیپلزپارٹی کے دوسرے رکن سندھ اسمبلی اور تیسرے رہنما جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
اس سے پہلے راشد ربانی اورغلام مرتضی بلوچ بھی جاں بحق ہوچکے۔
کورونا کے باعث جاں بحق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی نمازجنازہ بھی اداکردی گئی۔
ادھر مظفرآباد میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر رضوان عابد بھی زندگی ہارگئے۔
کوروناوائرس اب تک 91 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے20 اراکین کی جان نگل چکا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔