'مریم نواز آئین و قانون سےماورا ہو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ...
شائع 14 نومبر 2020 10:03pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ مریم نواز اسی طرح اقتدار میں آنا چاہتی ہیں جیسے وہ اپنی پارٹی پر مسلط ہوئی ہیں۔

لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ مریم نواز آئین و قانون سے ماورا ہو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ اقتدار ووٹ کی مرضی سے تو مل سکتا ہے چور دروازے سے نہیں۔

انہوں نے کہافوج آئینی ادارہ ہے۔بھارت پاکستان کے اندر پس پردہ عناصر کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔اپوزیشن کو ملکی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔