کراچی سرکلر ریلوے 19نومبر سے ٹریک پر آئیگی
کراچی سرکلر ریلوے 19نومبر سے ٹریک پر آئے گی ۔کے سی آر کی نئی کوچز...
کراچی سرکلر ریلوے 19نومبر سے ٹریک پر آئے گی ۔کے سی آر کی نئی کوچز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کےلئے روانہ کردی گئیں۔
پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری میں تیارکی گئی سفید دلکش کوچز کراچی سرکولرریلوے کا حصہ بننے کےلئے مکمل تیار ہیں۔ 64 نشتوں پرمشمل ایک کوچ کوجدید سہولیات سے اراستہ کیا گیا ہے ۔ایک ٹرین پانچ کوچزکے ساتھ پانچ سو سوارئیوں کی گنجائش ہوگی.
60 کلومیٹرپرمحیط سفرکےلئے صارف کو50 روپےادا کرنے ہونگے پہلے مرحلے میں پپری سے براستہ اورنگی تک چلایا جائیگا ریلوے انتظامیہ نے آرام دہ سفر کےلئے خاص توجہ دی ہے
کراچی سرکولرریلوے کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر ریلوے شیخ احمد ہونگے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔