Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بالی ووڈ اداکار آصف بسرا کی لاش گیسٹ ہاؤس سے برآمد

بالی ووڈ اداکار آصف بسرا بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گیسٹ ...
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2020 08:41am

بالی ووڈ اداکار آصف بسرا بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس پی دھرم شالا وم کٹ رنجن نے کہا کہ آصف بسرا نے جمعرات کی صبح خودکشی کی اور اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جو کل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت کی شوبز و ٹی وی انڈسٹری میں دیگر ممالک کے مقابلے اداکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ اس وقت جہاں بھارت میں سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی تاحال بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے اور وہیں اب بھارت کے ایک اور اداکار نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کی خبر سامنے آئی ہے۔

53 سالہ آصف بسرا امراوتی میں پیدا ہوئے تھے اور 1989 میں ممبئی آ گئے تھے۔ آصف بسرا نے فزکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی تھی اور بطور تھیٹر آرٹس اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ 1998 میں فلم 'وہ' کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے بلیک فرائڈے، پرزانیا، آؤٹ سورسڈ، جب وی میٹ، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی، کائی پوچے،کرش 3، ایک ولن، ہچکی میں اداکاری کی۔ انہیں رواں برس آخری مرتبہ ڈزنی اور ہوٹ اسٹار کی ویب سیریز "ہوسٹیجز" کے دوسرے سیزن میں دیکھا گیا تھا جو رواں برس ریلیز ہوئی تھی۔

اداکار آصف بسرا ایمازون پرائم کی ویب سیریز پاتال لوک میں میڈیا ہاؤس کے سینئر ایگزیکٹو کے کردار میں دکھائی دیے تھے، جو رواں برس کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی۔ بھارت کی کئی شوبز شخصیات نے بھی آصف بسرا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div