آج اہم انکشافات کروں گا، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ آج...
شائع 16 نومبر 2020 10:04am

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ آج اہم انکشافات کریں گے۔

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے زریعہ اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے پاکستان میں لولا لنگڑا ہی سہی لیکن لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود تھا۔

موجودہ جمہوری دور میں جمہوریت پر شب خون مار جارہا ہے، جمہوری حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکومتوں کو ختم اور انتخابات نہ کروانا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں اہم ترین انکشافات کروں گا۔ جب کوئی آمر اسمبلی توڑ کر انتخابات نہیں کرواتا تو جمہوریت اور پاکستان خطرے میں پڑ جاتا ہے لیکن بلدیاتی نظام کو سیاسی مفادات کی نظر کردیا جاتا ہے۔