گلگت بلتستان انتخابات:تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور...
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2020 03:28pm

گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا،پی ٹی آئی نے9سیٹیں جیت لیں ،7نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی 4،ن لیگ 2اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست حاصل کرسکی۔

گلگت بلتستان انتخابات میں تمام23نشستوں کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔

جی بی 1

جی بی 1، گلگت 1 سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 2

جی بی 2،گلگت 2 سے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد نے میدان مار لیا انہوں نے 6848 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کےفتح اللہ خان 6229 ووٹ کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہیں۔

جی بی 4 جی بی 4،نگر 1 سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین6104ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی 5

جی بی5، نگر 2 میں آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی2443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی2122 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی 6

جی بی6 ہنزہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عبیداللہ 5624 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئےجبکہ آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 7

جی بی7، اسکردو 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے راجا زکریا خان 5288 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مہدی شاہ 4140ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 8

جی بی8، اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم 7534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 6904ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 9

جی بی9، اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے فدا محمد ناشاد5187 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 10

جی بی10، اسکردو 4 سے آزاد امیدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وزیر حسن 3344ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 11

جی بی11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اقبال حسن2577ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 12

جی بی12 شگر سے پی ٹی آئی کے راجا اعظم خان 10349 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 13

جی بی 13، استور 1سےپاکستان تحریک انصاف کے خالد خورشید خان 4836 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان نے 3117 ووٹ حاصل کئے۔

جی بی 14

جی بی 14، استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون5418 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مظفرعلی 3559ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 15

جی بی 15،دیامر 1 سے آزاد امیدوار شاہ بیگ 2685 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے اور دوسرے آزاد امیدوار دلپزیر2517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی ٹی آئی کے امیدوار 2391 ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور پی پی امیدوار بشیر 2168 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

جی بی 16

جی بی 16، دیامر 2 سے تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انور انجینئر 5605 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ۔

آزاد امیدوار عطااللہ 5170 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے عتیق اللہ 3973 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 17

جی بی 17، دیامر 3 سے پی ٹی آئی کے حیدر خان 5389ووٹ لے کر آگے ہیں اور جے یو آئی کے رحمت خالق 5162ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی 18

جی بی 18، دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبرخان 6793ووٹ لے کر آگے ہی اور آزاد امیدوار کفایت الرحمان 5900ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی 19

جی بی 19، غذر 1 سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے ظفر محمد 6128ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

جی بی 20

جی بی 20،غذر2 سےپاکستان تحریک انصاف کے نذیر احمد نے 5582 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خان اکبر خان نے 3815 ووٹ حاصل کئے ۔

جی بی 21

جی بی 21،غذر3سے مسلم لیگ (ن)کے غلام محمد نے 4334 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی، یہ (ن) لیگ کی پہلی فتح ہے، ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ایوب شاہ نے 3430 ووٹ حاصل کئے۔

جی بی 22

جی بی 22، گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین نے میدان مار لیا،انہوں نے 6051ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دی ،تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم ثنائی4945ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 23

جی بی23، گانچھے 2سے آزاد امیدوار عبدالحمید کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی6329 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

جی بی 24

جی بی 24، گانچھے 3 سے پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 6204ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5381ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اہم جماعتیں

انتخابات میں پی ٹی آئی ، ن لیگ اورپیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں مدمقابل ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی قسمت آزمائی اور ان کا پلڑا بھاری رہا۔

انتخاب کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی تھی،10اضلاع کے 23 حلقوں سے 7 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ اسٹیشنز اور سیکیورٹی

گلگت بلتستان میں 10 اضلاع میں ایک ہزار 161 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر 15 ہزار 900 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے خصوصی دستوں نے بھی یہاں خدمات سر انجام دیں۔

گلگت بلتستان کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے خصوصی دستوں نے بھی یہاں خدمات سر انجام دیں۔