ن لیگ نےگلگت بلتستان انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیتےہوئےنتائج کومستردکردیا
اسلام آباد:حتمی نتائج سے قبل ہی مسلم لیگ (ن )نے گلگت بلتستان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ڈھائی سال سے یہ عمل جاری ہے، ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا گیا،عوام کے ووٹ میں خیانت ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2018کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھاندلی ہوئی، وفاقی حکومت نے انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کئے، ہمارے امیدواروں کو ہرانے کلئےئ سائنسی حربہ استعمال کیاگیا،وفاقی حکومت نے پہلے ہی جی بی کے اختیارات سلب کرلئے تھے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے باوجود گلگت بلتستان انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ،ملکی مفاد کیلئے ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کی بات کرنے کی پہلے دن سے بات کر رہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔