شمالی علاقہ جات ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

سردی بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات ، کشمیر اور...
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2020 02:22pm

سردی بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

موسم سرما کی پہلی برکھا رت ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش ،گلگت بلتستان سمیت سمیت بالائی علاقوں میں برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گاتاہم بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

شہری بارش اورموسم کے بلدتے تیور کو خوش آئند قرار دینے کے ساتھ رحمت اوربیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

بارش اور برفباری سے موسم پھر سرد ہو گیا ، قلات منفی 6 ، کالام منفی 3، دیر، مالم جبہ اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔