ایل این جی ریفرنس:شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل پر فردجرم عائد
اسلام آباد:احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکا ر کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق سمیت دیگر نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، 5ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی، جبکہ عبداللہ خاقان عباسی کو کوویڈ کے باعث گھر پر عدالتی سٹاف کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
لیگی رہنماءشاہد خاقان عباسی نے مؤقف اپنایا کہ ایل این جی منصوبے میں کرپشن الزامات کو مسترد کرتا ہوں، اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔
بعدازاں احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں استغاثہ سے 19 نومبر کو شہادتیں طلب کر لیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔