کراچی سرکلر ٹرین ٹریک پر دوڑنے کےلئے تیار
کراچی سرکلر ٹرین ٹریک پر دوڑنے کےلئے تیارہے۔ کے سی آر بوگیاں کراچی پہنچ گئیں ۔19نومبر سے باقاعدہ افتتاح ہوگا۔
کراچی سرکلرٹرین،ٹریک پر دوڑنے کےلئے تیار،ٹرین کو کراچی سٹی اسٹیشن پہنچادیاگیا۔پہلے فیزمیں ٹرین کو پپری تا اورنگی چلایا جائیگا۔
ٹرین کواسلام آباد میں تیار کیاگیاہےجو 11 کوچزپرمشتمل ہے۔ہر کوچ میں 100 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے 64 مسافر بیٹھ کر جبکہ 36 کھڑے ہوکر سفر کرسکتے ہیں۔60 کلومیٹر پر محیط سفر کا کرایہ 50روپے ہوگا۔
ڈی سی اوریلوے ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ ٹرین چلانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔فی الحال فیزون میں مرکزی ٹریک استعمال کیا جائیگا۔
سٹی اسٹیشن پر واشنگ یارڈ میں کھڑی کےسی آر کی ان بوگیوں پر تیزرفتاری سے تکنیکی اور صفائی کاکام جاری ہے.
دن میں چار ٹرینیں اورنگی اور چارپپری سےچلائی جائینگی۔ جسکے اوقات صبح سات اور دوپہر ایک بجے ہونگے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔