ملک میں کورونا وائرس نے پھر اسپیڈ پکڑ لی

پاکستان میں کورونا وائرس نے پھر سے اسپیڈ پکڑ لی۔ چوبیس گھنٹے کے...
شائع 16 نومبر 2020 10:05pm

پاکستان میں کورونا وائرس نے پھر سے اسپیڈ پکڑ لی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دوہزار ایک سو اٹھائیس کیسز سامنے آگئے، ایک دن میں انیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا سے اموات سات ہزار ایک سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ تینوں رہنماؤں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا،ملنے جلنے والوں سے بھی ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی۔

دوسری جانب ایس او پیز پر عملدرآمد کرانےکیلیے مختلف شہروں میں انتظامیہ متحرک ہوگئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، گوجرانوالا اور دیگر شہروں میں کئی مقامات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تمام تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پندرہ دسمبر تک پابندی ہوگی۔