Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فرانسیسی صدر کو انڈہ مارنے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

فرانسیسی صدر کو انڈہ مارے جانے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔...
شائع 17 نومبر 2020 09:01am

فرانسیسی صدر کو انڈہ مارے جانے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

فرانسیسی صدر کو انڈہ حالیہ صورتحال کے باعث نہیں پڑا تھا بلکہ یہ انڈہ مارے جانے کی ویڈیو تین برس پرانی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگ فرانس اور صدر ایمانویل میکرون کیخلاف اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

اس صورتحال میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ایک شخص سر پر انڈہ مار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ گستاخانہ خاکوں کا ردعمل ہے اور خاکوں کی حمایت پر کیمرون پر انڈہ پھینکا گیا، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکل آئی ہے۔

دراصل یہ ویڈیو 2017 کی ہے جب ایمانوئیل میکرون صدارتی امیدوار تھے اور اپنی الیکشن مہم کے لیے ایگری کلچر سے متعلق ایک تقریب میں شریک تھے، تقریب میں ان کے مخالفین کی جانب سے ان پر انڈہ پھینکا گیا تھا۔

ان پر انڈہ پھینکے جانے کی ویڈیو تین برس پرانی ہے اور حالیہ واقعات کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

مختلف ممالک میں اب بھی ان خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div