Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم "اردو فلکس" کا اعلان

پاکستان میں پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم "اردو فلکس" کا اعلان کردیا...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2020 03:09pm

پاکستان میں پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم "اردو فلکس" کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی سطح پر معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک "ای میکس میڈیا" نے پاکستان کے پہلے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا اعلان کردیا ہے۔

آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کے شعبہ کے فروغ میں شمولیت کیلئے بنائے جانئے والے اس پلیٹ فارم میں دنیا بھر سے اردو زبان میں اصل اور خصوصی معلومات پیش کی جائیں گی۔

اردو فلکس ناظرین کو اصل اردو فلمز، سیریز، ڈاکیومینٹریز، کارٹونز، اور ترکی کے ڈراموں کی اردو زبان میں ڈبنگ تک خاص رسائی فراہم کرے گا۔

یہ نیا پلیٹ فارم نئے دور کے مقبول و معروف ڈراموں اور فلموں کو بہترین کوالٹی میں لطف اندوز ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے بعد ای میکس میڈیا پاکستان میں پہلا نیٹ ورک بن گیا ہے جو خاص اردو زبان کا ( او ٹی ٹی ) اسٹریمنگ پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

واضح رہے کہ ای میکس میڈیا ایک معروف تفریحی نیٹ ورک ہے جس نے پاکستان اور بیرون ملک خصوصی سرگرمیوں کو وسعت دے کر پاکستان میں ہونے والے کام کو عالمی مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔

ای میکس میڈیا نے بین الاقوامی سطح پر فاکس، ڈزنی، اسٹار اور دیگر معروف نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت کی ہے، جو پاکستانی تفریحی شعبہ میں مثبت اضافہ ثابت ہوگا۔

توقع ہے کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا باقاعدہ لانچ جنوری 2021کے وسط میں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div