Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بختاور بھٹو کے منگیتر کون ہیں؟ پیپلزپارٹی کی وضاحت جاری

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگیتر کون ہیں؟...
شائع 18 نومبر 2020 09:09am

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگیتر کون ہیں؟ سوشل میڈیا پر غلط خبروں کے بعد پیپلزپارٹی نے وضاحت جاری کردی۔

بختاور کہتی ہیں محمود کا کسی امریکی خاندان سے کوئی تعلق نہیں، بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز پہلے ہی لیک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وضاحتی بیان جاری کردیا، جس کے مطابق محمود چوہدری، محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔

محمد یونس اُنیس سو تہتر میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے، جہاں اُنہوں نے ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن کا کاروبار قائم کیا۔ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چوہدری نے اٹھائیس جولائی اُنیس سو اٹھاسی میں ابوظہبی میں آنکھ کھولی۔ محمود نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور گریجویشن ڈگری برطانیہ میں مکمل کی۔

بختاور نے بھی بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا محمود چوہدری کا کسی امریکی خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ اُمید ہے کہ اس بیان کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز پہلے ہی لیک ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div