Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بین الاقوامی ماہرین کابھارت میں 20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کےخطرےکااظہار

واشنگٹن :بین الاقوامی ماہرین نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں...
شائع 20 نومبر 2020 02:18pm

واشنگٹن :بین الاقوامی ماہرین نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی’نسل کشی‘کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں "نسل کشی اور ہندوستان کے مسلمانوں کے 10مراحل" کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل نے کیا۔

بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی حکومت کی نگرانی میں کروڑوں مسلمانوں کی نسل کشی کو خطرہ قرار دے دیا۔

کونسل کے سربراہ جینوسائیڈ واچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہےاور انسانیت کیخلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین نے کہا کہ کشمیر اورآسام میں مسلمانوں پر ظلم قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا،بابری مسجد کی جگہ مند کی تعمیراسی سلسلے کی کڑی ہے،مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدتر کر رہی ہے،ہندوستان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

ماہرانسانی حقوق نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں مستقل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، مسلمانوں پر ظلم سے سماجی اور اقتصادی حالت خراب ہورہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div