کوروناوائرس:ضلعی انتظامیہ پشاور کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پشاور میں 22 نومبر کو ہونے والے جلسے کی اجازت نہ مل سکی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 13 فیصد سے تجاوز کرگئی اور عوامی اجتماعات سے کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ڈی سی پشاورنےپی ڈی ایم کےرہنماؤں کومراسلہ ارسال کردیا ہے ، 22نومبرکوپی ڈی ایم نے پشاورمیں جلسے کیلئےدرخواست دی تھی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے پشاور انتظامیہ کا جلسےکی اجازت نہ دینے کافیصلہ مستردکردیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔