کراچی: چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون اور دو میں مائیکرو لاک ڈاون

کراچی کے چاراضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون اور دو اضلاع میں مائیکرو...
شائع 20 نومبر 2020 07:10pm

کراچی کے چاراضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون اور دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا ۔

کمشنرکراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈی سیز اورڈی ایچ او کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنرزنے لاک ڈاون والے علاقوں کی نشاندہی کردی ہے۔

کمشنرکراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈی سیز اورڈی ایچ او کے اجلاس میں سیکریٹری ہیلتھ کاظم جتوئی نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اورمائیکرولاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں کراچی کےچاراضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون اور دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔

جنوبی شرقی وسطی غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاون کا نو ٹی فیکیشن کل تک جاری کر دیں گے۔

کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائکرو لاک ڈاون نافذ ہو گا، کمشنر کراچی افتخارشلوانی نے کہا تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نو ٹیفیکشن جاری کر دیں۔ جن علاقوں میں لاک ڈاون ہو گا ڈپٹی کمشنرزنے ان کی نشاندہی کردی ہے ۔