آرمی چیف جنرل باجوہ سے مصری سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔...
شائع 20 نومبر 2020 10:00pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تعلاقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان مصر کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔